جامعہ کے تعلیمی مراحل:
تعلیمی مراحل:
جامعہ کے تعلیمی مراحل روضۃ الاطفال، ابتدائیہ، ثانویہ و عالیہ پر مشتمل ہے۔
شعبہ حفظ قرآن
جامعہ اسلامیہ کاشف العلوم میں حفظ کا باقاعدہ نظم ہے اور اس کے تحت اس وقت شہر میں جامعہ کے زیر اہتمام مدرسہ الیاس آزاد چوک میں حفظ کی کلاسیز بھی جاری ہیں۔
شعبہ تجوید
اس شعبہ میں طلبہ کو حفظ قرآن و تجوید کے ساتھ دینیات کے بنیادی مسائل سے روشناس کرایا جاتا ہے۔
شعبہ تجوید
اس شعبہ میں طلبہ کو حفظ قرآن و تجوید کے ساتھ دینیات کے بنیادی مسائل سے روشناس کرایا جاتا ہے۔
مولانا سید ابو الحسن علی ندوی لائبریری:
کسی بھی تعلیمی ادارے کیلئے لائبریری ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جس کے بغیر کوئی بھی ادارہ تعلیمی، تحقیقی اور ثقافتی میدان میں کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکتا۔ لائبریری جہاں ادارہ کے تعلیمی معیار کو بلند کرنے میں ممد و معاون ثابت ہوتی ہے وہیں وہ کسی بھی قوم کی علم دوستی اور ثقافتی روایات کا آئینہ دار ہوتی ہے۔ دینی تعلیمی اداروں میں جہاں ملتِ اسلامیہ کے پاسبانوں کی تربیت و نگہداشت کی جاتی ہے، ایک وسیع کتب خانے کی ضرورت کس حد تک ہوگی وہ محتاجِ بیان نہیں۔
ناظم جامعہ کی کوشش رہی ہے کہ جامعہ کا کتب خانہ ’’مولانا سید ابو الحسن علی ندوی لائبریری‘‘ میں دینی و علمی کتابوں کا ایک وقیع ذخیرہ ہوتاکہ طلبہ، اساتذہ اس کتب خانہ سے اپنی علمی تشنگی بجھاسکیں۔ یہ کتب خانہ تفسیر و حدیث، فقہ و اصول، ادب عربی، ادب اردو، لغات، فتاوی، نحو و صرف، تاریخ، انگریزی، فارسی، طب، سیرت و سوانح، اردو عربی دواوین، ابحاث و عقائد کے علاوہ دیگر علوم و فنون پر مشتمل ہے۔ لائبریری میں تقریبا بیس ہزار کتب کا وقیع ذخیرہ موجود ہے جس میں ہمیشہ ہر فن کی مفید اور ضروری کتابوں کا اضافہ ہوتا رہتا ہے۔ نیز لائبریری کو ڈیوی اعشاریائی درجہ بندی نظام (DDC)کے تحت منظم کیا گیا ہے جو بین الاقوامی سطح پر دنیا کے 98% کتب خانوں میں مروجہ نظام ہے۔ جدید کمپیوٹرائزڈ سسٹم کی بدولت کتاب تلاش کرنا نہایت آسان ہوجاتا ہے۔ کتاب کا نام، مصنف، ناشر یا کسی بھی قسم کی معلومات سرچ بار میں ٹائپ کرتے ہی فوراً وہ کتاب دستیاب ہوجاتی ہے۔
شعبہ دعوت و تبلیغ
معاشرہ کی اصلاح، عوام میں دینی بیداری، غیر اسلامی رسم و رواج کی بیخ کنی، اسلامی احکامات سے روشناسی، کتاب و سنت کے سانچے میں ڈھالنے کا جذبہ پیدا کرنے کی غرض سے یہ شعبہ قائم ہے، شہر اور بیرون شہر دینی و دعوتی اجتماعات میں اساتذہ وطلبہ شرکت کرتے ہیں اور ہر ہفتہ طلبہ کی جماعت اساتذہ کی نگرانی میں کسی قریبی علاقے میں پہنچ کر تبلیغ کا مقدس فریضہ انجام دیتی ہے۔